16 ستمبر، 2026، 12:15 PM

مولوی یوسف گرگیج کی شہادت دہشت گردوں کی شکست کا واضح ثبوت ہے، جنرل وحیدی

مولوی یوسف گرگیج کی شہادت دہشت گردوں کی شکست کا واضح ثبوت ہے، جنرل وحیدی

سپاہ پاسداران کے کمانڈر ان چیف نے کہا ہے کہ مولوی یوسف گرگیج کی شہادت سیستان و بلوچستان کے غیرت مند عوام کے مقابلے میں دہشت گردوں کی ناکامی کی واضح علامت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر ان چیف جنرل احمد وحیدی نے شہید مولوی یوسف گرگیج کے اہل خانہ اور سیستان و بلوچستان کے غیرت مند اور شریف عوام کے نام ایک پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں قرآن کریم کی آیت «وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِینَ قُتِلُوا فِی سَبِیلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْیَاءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ یُرْزَقُونَ» کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جلیل القدر عالم دین اور بصیر مجاہد مولوی یوسف گرگیج کی کرائے کے دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت امریکہ اور صہیونی حکومت کی بے بسی اور سیستان و بلوچستان کے غیرت مند عوام کے مقابلے میں ان کی شکست کی واضح علامت ہے۔

جنرل وحیدی نے مولوی یوسف گرگیج کی شہادت پر سیستان و بلوچستان کے عوام کو تعزیت اور مبارک باد پیش کرتے ہوئے شہید کے لیے اللہ تعالیٰ سے مغفرت اور رضوان الہی اور پسماندگان کے لیے صبر و اجر کی دعا کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مظلومانہ شہادت نے مولوی یوسف گرگیج کے راستے کو مزید پُررونق کردیا ہے۔ ہم ان سے عہد کرتے ہیں کہ ان کا پرچم زمین پر نہیں گرنے دیں گے اور ان کے خون کا انتقام لیں گے۔

News ID 1941399

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha